مظفر گڑھ میں 14سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

پیر 16 اپریل 2018 15:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے مظفر گڑھ میں 14سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

چار افراد نے نو عمر لڑکے کو مزدوری کے بہانے بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازراں لڑکے کو قتل بھی کردیا۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں