نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر نیب اہلکار جاتی امراء پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 14:59

نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر نیب اہلکار جاتی امراء پہنچ گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر نیب اہلکار جاتی امراء پہنچ گئے،نوٹس جاتی امراء کے باہرچیک پوسٹ پروصول کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کے اہلکارسابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر جاتی امراء پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نیب اہلکاروں کونواز شریف کی رہائشگاہ تک جانے کی اجازت نہ دی گئی۔نوٹس جاتی امراء کے باہرچیک پوسٹ پروصول کیا گیا۔ نوازشریف کو رائیونڈ تا جاتی امراء تک غیرقانونی سڑک تعمیر کرنے پرطلب کیا گیا ہے۔ نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998ء میں بطور وزیراعظم رائیونڈ سے شریف خاندان کے گھر تک غیرقانونی سڑک تعمیر کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں