شہباز شریف کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ریسلر محمد انعام بٹ کو مبارکباد

اتوار 15 اپریل 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں نائجیرین حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ریسلر محمد انعام بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر محمد انعام بٹ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسلرمحمد انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں