وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دار العلوم دیو بند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 15 اپریل 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جید عالم دین اور دار العلوم دیو بند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات علمی دنیا کاایک بڑا خسارہ اور ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں