وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت ،رپورٹ طلب کرلی

اتوار 15 اپریل 2018 20:50

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں