وزیراعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں دینے والے اہلکاروںکی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں‘شہبازشریف

اتوار 15 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاک افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اورشہید اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورشہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں دینے والے اہلکاروںکی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ایف سی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں پاک دھرتی پر نچھاور کی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں