پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے 2018-19 کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے لیے سلیبس کا اعلان کردیا

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے این ایس پی پارٹنر سکولوں کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں نئی ترامیم کا اطلاق ہوگا‘ ترجمان

اتوار 15 اپریل 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)نے اپنے تعلیمی پروگراموں کے پارٹنر سکولوں کے لیے نئے تعلیمی سال 2018-19کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے سلیبس کا اعلان کردیا ہے ۔کیو اے ٹی میں شامل ہونے والے تمام کلاسوں کے لیے ہر مضمون کا الگ الگ سلیبس پیف کی سرکاری ویب سائٹ پر سرکلر ز میںدستیاب ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سلیبس کے بروقت اعلان کا مقصد یہ ہے کہ پارٹنر سکولوں کے مالکان و پرنسپل حضرات طالب علموں کو تعلیمی لحاظ سے بھرپور تیار کریںاورکیو اے ٹی میں بہترین نتائج سے کامیاب ہوں۔

پیف ترجمان نے بتایا کہ نیو سکول پروگرام کے پارٹنر سکولوںپر آئندہ کیو اے ٹی میں پاس ہونے کے لیے بورڈ آ ف ڈائریکٹر ز کی منظور شدہ نئی ترامیم کا اطلاق ہوگا۔جس کے مطابق کسی بھی طالب علم کو پاس ہونے کے لیے 33فیصد کی بجائے 40فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے جبکہ نئے سکول کے انتخاب کے لیے کیو اے ٹی میں کامیابی کا تناسب 50سے بڑھا کر 66.67کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان ترامیم کا اطلاق امتحان سے قبل ماہ ستمبر میں 200یا اس سے زائد طلباء کی تعداد والے پارٹنر سکولوں پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں