وزیر اعلیٰ پنجاب کی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ، پولیس حکام کو فوری تحقیقات کا حکم ،آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کرلی

اتوار 15 اپریل 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں