منہاج ویمن لیگ کی 5سو رکنی ’’ویمن پارلیمنٹ ‘‘کی تقریب حلف برداری

پارلیمنٹ ویمن امپاورمنٹ،فروغ تعلیم اور امتیازی رویوں کے خلاف آواز اٹھائیگی

اتوار 15 اپریل 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی پہلی’’ ویمن پارلیمنٹ‘‘ کی 500 اراکین نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میںحلف اٹھایا، تقریب میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،پنجاب،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی عہدیدار خواتین نے شرکت کی فرح ناز کو ویمن پارلیمنٹ کا سپیکر اور افنان بابر کو سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ویمن پارلیمنٹ کی ممبران سے حلف لیا اور انہیں ایک عظیم مقصد کے حصول کیلئے جمع ہونے پر مبارکباد دی اور ویمن پارلیمنٹ کے حوالے سے دینی،ملی،قومی مقاصد کے حصول میں کامیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا۔منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر اور ویمن پارلیمنٹ کی سپیکر فرح ناز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ،خواتین میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ،سیاسی،سماجی،معاشی امتیاز کے خاتمے کے خلاف یہ پارلیمنٹ نے اپنا موثر کردار ادا کریگی۔

انہوں نے بتایا کہ ویمن پارلیمنٹ کی ہر رکن ماسٹر ڈگری ہولڈر ہے اور پیشہ ورانہ تجربہ کی حامل خواتین کو بھی ویمن پارلیمنٹ کی رکنیت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں