صوبے کی امن وامان کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہیں ‘یاسمین راشد

پولیس چوروں کے تحفظ پر معمور ہے،صوبے میں جنگل کا قانون ہے ، پنجاب میں حکومت نام کی چیز نہیں

اتوار 15 اپریل 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائزنگ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، رات کے بعد صبح دوبارہ فائزنگ کا ہو نا پولیس کی کارگردگی پرسوالیہ نشان ہے ، پولیس اور انتظامہ سوئی ہوئی ہے ،صوبے کی امن وامان کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہیں ، پولیس چوروں کے تحفظ پر معمور ہے،صوبے میں جنگل کا قانون ہے ، پنجاب میں حکومت نام کی چیز نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،اس واقعے میں میں ملوث مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جائے اور پولیس اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے معاشرے میں جرائم میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، پنجاب کے حکمران کے نام نہاد گڈ گورنس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں ، مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کے بجائے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں