جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائزنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے ‘اعجا ز چوہدری

کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں، عوام کے ٹیکسوں کا مال کھانے والے جلد جیل میںہونگے

اتوار 15 اپریل 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرہونے والی فائزنگ کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں ، فائزنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور قرارواقعی سزادی جائے ، یہ واقعہ پنجاب کے حکمرانوںاورپولیس کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائزنگ کے واقعے سے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی مایوس کن کارگردگی کھل کر سامنے آگئی ہے، ججز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے ۔

وہ گز شتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی166 میں فیاض بھٹی کے ہمراہ پارٹی رہنما ندیم جٹ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں، عوام کے ٹیکسوں کا مال کھانے والے جلد جیل میں ہوں گے ، پوری قوم قومی دولت لوٹنے والوں کے عبرت ناک انجام کا انتظار کر رہی ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لییکرپشن اور موجودہ کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کر نی ہو گی ، کرپشن کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے ، موجودہ اور سابقہ حکمرانوںنے ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گر م کیے رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کو میدان میں آنا ہوگا ،حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ، عوام کا مال لوٹنے ، ٹیکس اور اثاثے چھپانے والے قانون اور آئین کے مجرم ہیں ۔ اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ عوام کو معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے ایک دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں