لیگی کارکنوں کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں جاتی امراء کے باہر مظاہرہ

نوا زشریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں ،فیصلوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکالا جا سکتا‘ گفتگو

اتوار 15 اپریل 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) حلقہ این اے 120سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکنوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی رہائشگاہ جاتی امراء کے باہر مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

کارکن ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ووٹ کو عزت دو، وزیر اعظم نواز شریف ، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، میاں تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا، میاں صاحب آئی لو یو کے نعرے لگاتے رہے ۔

کارکنوں کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن انہیںوزیر اعظم کے عہدے سے الگ کر دیا گیا ، اس کے بعد پارٹی صدارت اور پھر تا حیات نا اہل کر دیا گیا۔ نوا زشریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں انہیں فیصلوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکالا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں