جنرل(ر)راحیل شریف کا جی سی یونیورسٹی لاہورمستحق طلباء کیلئے20 لاکھ کا عطیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اپریل 2018 18:53

جنرل(ر)راحیل شریف کا جی سی یونیورسٹی لاہورمستحق طلباء کیلئے20 لاکھ کا عطیہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2018ء): سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کیلئے20 لاکھ روپے کا عطیہ کردیا۔ انہوں نے اپنی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کواولڈ روائینز یونین کے سالانہ عشائیہ کے موقع پرفنڈز عطیہ کیا۔ انہوں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں، اپنے اساتذہ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی کے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے میری تربیت کی۔

مجھے راوئین ہونے پر فخر ہے، گورنمنٹ کالج میں پہلی بار 1964ء میں آیا تھا جب میری بہن نے اس نامور ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ میرے دو بھائیوں میجر شبیر شریف شہید (نشاں حیدر) اور کیپٹن ممتاز شریف نے بھی جی سی سے ہی تعلیم حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈ روائینز جی سی یونیورسٹی کی اصل طاقت ہیں، جو اس کی ترقی اور تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں - اولڈ روائینز کی سپورٹ سے قائم ہونے والا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اب 36 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے جو ہر سال 600 سے زائد مستحق طلباء کو سکالرشپ دے رہا ہی- تقریب سے اولڈ روائینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین، جرنل سیکرٹری رانا اسعد اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالدمنظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر یونین کی جانب سے طارق فارانی کو ان کی موسیقی اور جی سی کے لیے خدمات کے اطراف میں لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بعدازاں نامور گلوکار خالد بیگ نے بھی پرفارم کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب سید رضا علی گیلانی سمیت کئی اہم اولڈ روائینز نے عشائیہ میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں