وفاقی حکومت کے ساتھ ہی صوبائی حکومت بھی اپنا آئندہ مالی سال 2018-19ء کا بجٹ پیش کرے گی

نئے بجٹ میں کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہی,سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے،رانا محمد ارشد

اتوار 15 اپریل 2018 18:40

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاو ن خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہی صوبائی حکومت بھی اپنا بجٹ 2018-19ء پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیت میں پیش پیش ہے اس سلسلے میں ان کو کھاد ، بجلی کے نرخوں، زرعی آلات اور ٹریکٹر کی خریداری پر سبسٹڈی بھی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی تیز رفتار ترقی پر دنیا کے تمام ممالک کی انوسٹمنٹ کا رخ پاکستان کی طرف مڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران جلد اپنی موت آپ مر جائے گاکیونکہ پنجاب میں لگائے گئے توانائی کے منصوبے اپنی اہمیت اجاگر کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میٹرک اور انٹر کے امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کرنے والوں کو 7ارب روپے کی لاگت سے 1لاکھ15ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی پر اٹک گئی ہیں۔دنیا کو اب سی پیک منصوبہ کی اہمیت و افادیت معلوم ہورہی ہے۔پاک چین دوستی کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے۔اور یہی دوستی اب اپنی نئی آن بان کے ساتھ طلوع ہو رہی ہے۔سی پیک منصوبہ میں اب کوئی بھی ملک دونوں ممالک کی رضا مندی کے بغیر شامل نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران زرداری کمپنی پاکستان کی تیز رفتار ترقی کو ہمیشہ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیںاور ہر بار اس ترقی پر طنز و تنقید کو اپنا وطیرہ بنانے کو اپنا دانشورانہ ا قدام قرار دیتے ہیں۔

اگر یہ لوگ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہوتے تواس ترقی پر حکومت وقت کا ساتھ دیتے۔زرداری کے پاس جب حکومت تھی توانہوں نے ملک و قوم کو ترقی دینے کے لئے کیوں عملی اقداما ت نہ کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں