ملک بھر کی وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کے واقعے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

اتوار 15 اپریل 2018 18:40

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) سپریم کورٹ بار ،پنجاب بار کونسل سمیت ملک بھر کی وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کے واقعے کے خلاف آج بروز سوموار ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر کلیم خورشید، نائب صدر قمر زمان قریشی ،سیکرٹری صفدر تارڑ نے دیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ اتوار کی سہ پہر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں سوموار کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ججز کی سیکیورٹی کے انتظامات مذید سخت کئے جانے چاہئے ‘ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیا جائے۔

پیر کلیم خورشید نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانا چاہئیے۔اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل محمد رمضان چوہدری، وکلاء رہنماؤں عامر شاہین ملک، آفتاب باجوہ ،پیر مسعود چشتی،مدثر چوہدری ایڈووکیٹ،شفقت محمود چوہان،عمران نارو سمیت متعدد وکلاء رہنماؤں نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں