چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاوحدت روڈ ماڈل بازار کا اچانک دورہ ،کم تولنے پر چار دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج ،سٹال منسوخ کرا دئیے

اتوار 15 اپریل 2018 17:00

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے وحدت روڈ ماڈل بازار کا اچانک دورہ کر کے اشیاء کے معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا،کم تولنے پر چار دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے سٹالز منسوخ جبکہ چھ کو وارننگ نوٹسز کااجراء کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی سی میاں عثمان اتوار کے روز انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ اچانک وحدت روڈ ماڈل بازار پہنچ گئے اور تمام سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراشیائے خوردونوش خصوصاً سبزیوں اور پھلوں کے معیار کا جائزہ لیا گیا اورالیکٹرانک ترازو کے ذریعے وزن چیک کیاگیا ۔کم تولنے پر چار دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے ان کے سٹالز بھی منسوخ کر دئیے گئے جبکہ چھ کو وارننگ نوٹسز کا اجراء کیا گیا ۔ میاں عثمان نے اس موقع پر خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے آگاہی حاصل کی ۔ میاں عثمان نے ماڈل بازار کے حوالے سے مجموعی طو رپر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک دوروں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے والے تاجروں کی ستائش کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں