حکومت نے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے ‘عابد حسین صدیقی

اتوار 15 اپریل 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈشیڈنگ کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا حکومت کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔

قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی سے فائدہ اُٹھانے والے حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار چار سالوں میں بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوئوں پر انحصار کر رہی ہے اور میڈیا پر اشتہارات چلا کر ڈھنگ ٹپائو پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں