مون سون شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے اپنے علاقوں سے گندے پانی کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں‘منشاء اللہ بٹ

کرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو ا تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘صوبائی وزیر

اتوار 15 اپریل 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مون سون شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقے میں گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں ۔ تاکہ گندے پانی کے نکاسی کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں۔

(جاری ہے)

کرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو ا تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی سطح پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا نصب العین ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز سے ناجائز تجا وزات کے خاتمہ کی رپورٹ طلب کی جائے گی اور اچانک انسپکشنکے دوران کسی قسم کی بھی کو تاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں