(ن)لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،لیگی کارکن سازشیوں کی تمام ہربے ناکام بنا دیں گے‘اعجاز شفیع

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،لیگی کارکن سازشیوں کی تمام ہربے ناکام بنا دیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قائد میاں نواز شریف کے ایک اشارے پر ہر کارکن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔انصاف اور انتقام کی سیاست میں فرق ہونا چاہیے۔

نیب سمیت دیگر تمام اداروں کو صرف ایک ہی خاندان کا احتساب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بار بار عدالتوں مین بلانے کا مقصد عوام کی نظروں میں نا کو چور ثابت کرنا ہے لیکن نام نہاد جے آئی ٹی عدالت میں وہی چیزیں بطور ثبوت پیش کررہی ہے جو ان کو شریف فیملی کی طرف سے دی گئی ۔اس سے ثابت ہوتا ہے یہ تمام ڈرامہ صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے رچایا گیا ہے۔پاکستان کے عوام ایسے نام نہاد فیصلوں کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے جب اس کا عملی طور پر مظاہرہ آئندہ الیکشن میں دیکھنے کو پھر مل جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں