پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ججوں کو ڈرانے سے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ناکام ہو گی‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ججوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے جج صاحبان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ججوں کو ڈرانے دھمکانے سے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ناکام ہو گی پوری قوم ججوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فلفور فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرے اور اُن کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا اقدام کرنے کی کوشش نہ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں