شام پر امریکہ اور اتحادی ملکوں کے میزائل حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں‘میاں طارق فیروز

فوری طور پر اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ہنگامی میٹنگ بلوائی جائے

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے ملک شام پر امریکہ اور اتحادی ملکوں کی جانب سے میزائل حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ہنگامی میٹنگ بلوائی جائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عراق ، افغانستان بوسنیا، یمن کے بعد اب شام پر امریکہ اور اتحادیوں کی طرف سے میزائل حملہ اس بات کی کڑی ہے جس طرح عراق پر حملہ کیا گیا عراقی اثاثے لوٹنے اور تیل ذخیرہ کرنے کے بعداس وقت کے امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں غلط اطلاع ملی تھی کہ عراق میں جوہری ہتھیار ہیںجو کہ ہمیں نہیں ملے ہم عراقی قوم سے معافی مانگتے ہیںیہی حال افغانستان میں ہوا جہاں سے قیمتی نووردات ، سونا چاندی اور دیگر قیمتی دھاتیںہیلی کاپٹر بھر بھر کر لے گئے اور آخر میں اسامہ بن لادنکی جھوٹی کہانی کی فلم بندی کے بعد وہاں بھی وہی من گھڑت صورتحال بیان کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شام میں تین عالمی قوتوں کی مداخلت پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ اگر اس کو نہ روکا گیا تو یہ تیسری جنگ عظیمکا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگااگر امریکہ یورپ اتحادی بن سکتے ہیں تو اسلامی ممالک میں عالمی طرز کا اتحاد کیونکر ممکن نہیں ،حالانکہ امریکہ اور یورپ میں بھی مذہبی فرقہ بندی ہے لیکن اسکو انہوں نے اپنے اتحاد پر حاوی نہیں ہونے دیابلکہ اپنی یونٹی کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں