سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہمی کیلئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ،100 سے زائد ادویات غیرمعیاری قرار

ماہ کے دوران 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری قرار دی گئیں ،نمونے 107 سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کیے گئے‘ ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب غیر معیاری ادویات کو فوری اٹھانے کی ہدایت ،80 ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد ،45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردئیے‘ ترجمان

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہمی کے لئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری ہیں۔ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب محمد شفیق کے مطابق 6 ماہ کے دوران 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری قرار دی گئی ہے جبکہ ادویات کے نمونے 107 سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان ڈرگ یونٹ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی جبکہ 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد ہے جن میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردئیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری ادویات میں دل، ہیپا ٹائیٹس،جسم کے درد، گلے، تیزابیت اور اینٹی بایئوٹک شامل ہیں۔ترجمان ڈرگ یونٹ کا مزید کہنا ہے کہ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے اور تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں