وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چند روز میں چوہدری نثار کی تیسری ملاقات

پارٹی کے اہم معاملات زیر بحث آئے ،شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنیکی کوشش کی ‘ ذرائع

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چند روز میں سابق وزیر داخلہ و پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے حوالے سے اہم معاملات اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو پارٹی کے بعض رہنمائوں کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں