صادق آباد کی دلیر خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد ہمت نہ ہاری، ایسا روزگار اپنایا کہ دوسروں کےلئے مثال بن گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 15:41

صادق آباد کی دلیر خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد ہمت نہ ہاری، ایسا روزگار اپنایا کہ دوسروں کےلئے مثال بن گئی
لاہور(ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء)زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ اب خواتین بھی ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی نظر آتی ہیں۔ایسی ہی ایک مثال ہمیں صادق آباد کی روبینہ نامی خاتون کی محنت سے ملتی ہے۔صادق آباد کی خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد ہمت نہ ہاری۔

اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لیے خود  میدان میں اتر آئی۔

(جاری ہے)

صادق آباد کی روبینہ نامی خاتون دو سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔بلکہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم بھی دلوا رہی ہیں۔روبینہ بی بی چاہتی ہیں کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی اعلی تعلیم حاصل کریں۔روبینہ  بی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے رکشے پر خود سکول لے کر جاتی ہیں اور اپنے ہمسایوں کے بچوں کو بھی اپنے رکشے پر لے کر جای ہیں۔اور انہوں نے اس رکشے کو اپنے لئے رزق کا ذریعہ بنالیا ہے۔روبینہ بی بی کا مزید کہنا ہے کہ اگر انہیں بچوں کے سرکاری سکول میں آیا کی  ملازمت مل جائے تو وہ ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں