ماروی میمن نے ن لیگ کو آگ بگولا کر دینے والا ٹویٹ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 15:26

ماروی میمن نے ن لیگ کو آگ بگولا کر دینے والا ٹویٹ کر دیا
لاہور(ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن  ایک بار پھر ٹویٹر پر اپنی پارٹی کے خلاف بول پڑیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹر کے زریعے پارٹی پر لفظی وار کیے تھے۔

(جاری ہے)

اور اب ایک بار پھر ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے انہیں سائیڈ پر کر دیا گیا۔مشکل وقت میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔گن گانے والوں کی نہیں۔

 رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔بد قسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں