چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بذریعہ ٹرین لاہور آمد‘سی ای او ریلویز اور ڈی ایس نے استقبال کیا، انتظامیہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

اتوار 15 اپریل 2018 15:00

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اتوار کے روز بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے۔دوران سفر اور لاہور ریلوے اسٹیشن پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سکیورٹی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آنے کیلئے ٹرین کا انتخاب کرنے پر صادق سنجرانی کے شکرگزار ہیں جبکہ پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کا بھی شکرگزار ہے جنہوں نے دوران سفر ریلوے میں آنے والی بہتری کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں