قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا ٹیم میں یاسر شاہ ،ویاب ریاض ،محمد اصغر شان مسعود جگہ نہیں بنا سکے جبکہ فہیم اشرف فخر زمان ،راحت علی ،سعد علی اور امام الحق ٹیم کاحصہ بننے میں کامیاب ہوگئے

اتوار 15 اپریل 2018 14:10

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا ۔سرفراز احمد کپتان برقرار ۔ٹیم میں یاسر شاہ ،ویاب ریاض ،محمد اصغر شان مسعود جگہ نہیں بنا سکے جبکہ فہیم اشرف فخر زمان ،راحت علی ،سعد علی اور امام الحق ٹیم کاحصہ بننے میں کامیاب ہوگئے ۔

یاسر شاہ اور شان مسعود انجری کی وجہ سے اور وہاب ریاض پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا فخر زمان ، امام الحق ،سعد علی اورفہیم اشرف کو ٹیسٹ ڈبیو کا موقع ملے گا ،ممکنہ کرکٹرز کے تربیتی کیمپ میں شامل کیئے جانے والے فواد عالم ایک بار پھر نظر انداز کردیئے گئے ۔انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بناء پر کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ وہ پی سی بی کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ٹیم میں پندرہ کی بجائے 16کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی ۔

انہوں نے کہاکہ 16رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،اظہر علی ،سمیع اسلم ،امام الحق ،حارث سہیل ،بابر اعظم ،فخر زمان ،اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین ،حارث خان ،محمد عامر ،محمد عباس ،حسن علی ،راحت علی ،فہیم اشرف اور سعد علی شامل ہیں ۔انضمام الحق نے بتایا کہ ٹیم میں بیٹنگ کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ بلے باز شامل کیئے گئے ہیں ۔نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے ۔

ہمارے بلے باز غیر ملکی کنڈیشز پر زیادہ بہتر پرفارمنس نہیں دیتے اور جس کی وجہ سے کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو غیر ملکی کنڈیشز میں کھیلا کر انہیں تجربہ دلوایا جائے ۔ورلڈ کپ بھی انگلینڈ میں ہے اسلئے وہاں کی کنڈیشز سے بلے بازوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔انضمام الحق نے کہاکہ یاسر شاہ کی عدم شمولیت سے ٹیم کو کافی نقصان ہوا ہے ۔

کیونکہ وہ ایسا بولر ہے جس نے ہر کنڈیشنز میں اچھی بولنگ کرکے پاکستان کو ٹیسٹ میچز میں فتح دلوائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔وہ اپنی محنت جاری رکھیں ۔اگلی سیریز میں انہیں موقع دیا جاسکتا ہے ۔یو اے ای میں ہماری کافی مشکل سیریز آرہی ہیں ۔ قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں