مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اعجاز شفیع

اتوار 15 اپریل 2018 14:10

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء)مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،لیگی کارکن سازشیوں کے تمام ہربے ناکام بنا دیں گے،قائد نواز شریف کے ایک اشارے پر ہر کارکن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انصاف اور انتقام کی سیاست میں فرق ہونا چاہیے،نیب سمیت دیگر تمام اداروں کو صرف ایک ہی خاندان کا احتساب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو بار بار عدالتوں مین بلانے کا مقصد عوام کی نظروں میں چور ثابت کرنا ہے لیکن نام نہاد جے آئی ٹی عدالت میں وہی چیزیں بطور ثبوت پیش کررہی ہے جو ان کو شریف فیملی کی طرف سے دی گئیں،اس سے ثابت ہوتا ہے یہ تمام ڈرامہ صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے رچایا گیا ہے،پاکستان کے عوام ایسے نام نہاد فیصلوں کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں جبکہ اس کا عملی طور پر مظاہرہ آئندہ الیکشن میں دیکھنے کو پھر مل جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں