سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں نیب لاہور کا دفتر پنجاب کی کمپنیوں کا ریکارڈ وصول کرنے کیلئے تعطیل کے روز بھی کھلا رہا

اتوار 15 اپریل 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں نیب لاہور کا دفتر پنجاب کی کمپنیوں کا ریکارڈ وصول کرنے کے لئے اتوار کی تعطیل کے باوجود کھلا رہا ۔نیب لاہورپنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری مین دوران سماعت 56 لمیٹڈ کمپنیوں میں مبینہ کرپشن پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران تمام کمپنیوں کو نیب کو مطلوب مکمل ریکارڈ اتوار کی رات 9 بجے تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔ نیب ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد اختر کو آگاہ کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں