چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، (آج )مزار اقبال ؒ پر حاضری دینگے

سی ای او ریلویز جاوید انور ،ڈی ایس سفیان سرفراز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا،سعد رفیق کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا صرف مزار اقبال پر حاضری کے لئے آیا ہوں،چیئرمین سینیٹ میڈیا کے کسی بھی سوال کاجواب دئیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے

اتوار 15 اپریل 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، آج ( پیر) کے روز شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد صادق سنجرانی پہلی مرتبہ لاہور آئے ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔

لاہور آمد پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیااور انتظامیہ نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی جانب سے طرف سے پھولوںگلدستہ پیش کیا۔ترجمان پاکستان ریلویز نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے لاہور آنے کے لئے ٹرین کے انتخاب پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

سفر کے دوران چیئرمین سینیٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سکیورٹی دی گئی۔دوران سفر چیئرمین سینیٹ سے عام مسافروںنے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرنا چاہیے تاہم انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف علامہ اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دینے آیا ہوں اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی دو روز کیلئے لاہور آئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں