نیب کے پر کاٹنے کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف ایک پیج پر، معروف صحافی نے کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والی تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 13:11

نیب کے پر کاٹنے کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف ایک پیج پر، معروف صحافی نے کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والی تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نیب کے پر کاٹنے کے لیے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018ء لا رہی ہے جس کے بعد نیب غیر موثر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی کے اوپر گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کے پی کے ایڈیشنل لاء سیکرٹری  نے اس قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018 ء کی سپورٹ کی ہے۔اور ان کا بھی یہی خیال ہے کہ نیب کے پر کاٹ دیں۔نیب کو صوبے میں کاروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہونا چاہئیے۔تمام چیزیں ہم خود دیکھ لیں گے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی قومی احتساب ایکٹ 2018 میں ترمیم لانے کے کرائم میں شامل ہے۔اور وہ اسے پوری طرح سے سپورٹ کر رہے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں