آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

اتوار 15 اپریل 2018 12:50

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2018ء) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اتواز کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر سٹاف کی نگرانی میں دو مختلف سیشن میں فیلڈنگ ،بیٹنگ ،بولنگ اور فٹنس کی ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کردہ 25کھلاڑیوں میں سے 24کھلاڑیوں نے کیمپ میں ٹریننگ کی جبکہ ۔محمد عباس کائونٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کیمپ میں ٹریننگ کے لیے نہیں آئے، قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں