جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، جسٹس اعجاز الاحسن اب تک کن اہم مقدمات کی نگرانی کررہے تھے؟َ آپ بھی جانئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 12:40

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، جسٹس اعجاز الاحسن اب تک کن اہم مقدمات کی نگرانی کررہے تھے؟َ آپ بھی جانئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن اس وقت اہم مقدمات کی نگرابی کر رہے ہیں۔اس لیے ان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن سابق وزیرا عظم نواز شریف کے خلاف چلنے والے اہم کیسز میں بنچ کا حصہ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نےاعجاز الاحسن کو پانامہ کیس میں فیصلے پر عملدرآمد کے لئے نگراں جج تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پانامہ کیس میں ہی نواز شریف کو اپنی وزارت عظمی سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔جس کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن آرٹیکل 62 ون ایف کے لارجر بنچ کا بھی حصہ رہے ہیں۔جس کے تحت نواز شریف کو تا حیات نا اہل قراردیا گیا تھا۔ نواز شریف کی تا حیات ناہلی کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا تھا۔اس کے علاوہ احتساب عدالت میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز نگران جج ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں