گھروں میں کثرت سے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

آگمنٹین ڈی ایس اور ایماکسل سیرپ غیر معیاری قرار،پراونشل ڈرگ کنٹرول ونگ نے دونوں اینٹی بائیوٹک سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 20:18

گھروں میں کثرت سے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14اپریل 2018ء ):پاگھروں میں کثرت سے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی۔ آگمنٹین ڈی ایس اور ایماکسل سیرپ غیر معیاری قرار،پراونشل ڈرگ کنٹرول ونگ نے دونوں اینٹی بائیوٹک سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آگمنٹین ڈی ایس اور ایماکسل سیرپ دونوں ایسی ادویات ہیں جو بکثرت استعمال ہوتی ہیں اور دونوں ادویات ہی محکمہ صحت سے رجسٹرڈ ہیں مگر اس کے بعد کسی نے بھی ان ادویات کی جانچ پڑتال کی زحمت نہیں کی۔

حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ادویات کے نمونے سرکاری میڈیکل ڈپو سندر اسٹیٹ سے حاصل کئے گئے۔تجزیے کے بعد رپورٹ آئی تو آگمنٹین ڈی ایس اور ایماکسل سیرپ دونوں ہی غیر معیاری نکلے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ ملنے کے بعد صوبائی ڈرگ کنٹرول ونگ نے دونوں اینٹی بائیوٹک سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ۔مذکورہ ادارے نے محکمہ صحت کو بھی مارکیٹ میں بکنے والے نمونے لے کر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں