تاحیات نااہلی کا مقصد عوا م کی خدمت سے روکنے کے مترادف ہے، چودھری انعام بھلر

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء)پاکستا ن مسلم لیگ ن کے ر ہنماء نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن چودھری انعام بھلرنے کہا کہ سپریم کوٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں اور آئین کے منافی بلکہ تاحیات نااہلی کا مقصد عوا م کی خدمت سے روکنے کے مترادف ہے، شہبازشریف کی لیڈر شپ عوام کیلئے بے حد اہمیت کی حامل ہو چکی ہے، اس وقت ملک میں عوام کی منتخب حکومت کی بجائے عوام کا تنخواہ دار چلارہاہے،یہ کہنا بھی بجا نہ ہوگا کہ اس وقت ملک میںمنی مارشل لاء کا نفاذ ہوچکا ہے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کریں گے ،کشکول توڑنا مشن ہے ،وہ ان خیالات کا اظہاراپنے دفتر میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،دھرنا گروپ نے ترقی کی راہ میں رخنا ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالناناممکن ہے ،چور دروازے سے اقتدار میںآنے کا خواب دیکھنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں