وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کرکے جلد مسائل حل کروائیں گیا،فضل کھوکھر

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے کہا کہ ادویہ تاجران کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کرکے جلد مسائل حل کروائیں گے ،حلقہ این ای136میں پرائیوئٹ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی اجارہ داری ختم ہونی چاہئے ،ادویہ فروش اور مینو فیکچرز معیاری ادویہ کی فروخت و تیاری کو یقینی بنائیں ،کوئی ان کوزبردستی کاروبار کرنے سے نہیں روک سکتا ،حکومت پنجاب کی توجہ عوام کی صحت پر مرکوز ہے ،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون کے بغیر عوام کو طبی سہولیات کا تصور بے معنی ہے ،وہ ان خیالات کا اظہار کیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب اور تحصیل رائے ونڈ کے عہدیداروں سے اہم میٹنگ میں کررہے تھے ،مراکہ گیسٹ ہائوس میں اس اہم میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پی پی173کے سیکرٹری اطلاعات ،نائب صدر تحصیل رائے ونڈ محمد آصف گجر نے کیا تھا ،جس میں صدرپنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن چودھری نثار ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم ،جوائنٹ سیکرٹری ملک ریاض، صدرپاکستان فارما مینو فیکچرز ایسوسی شیخ نوید،خالد منیرممبر پی پی ایم اے کے علاوہ کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل رائے ونڈ کے صدر مہر سجادعلی ،چیئرمین ڈاکٹر عبدالوحیدچغتائی ،سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اسلم،سینئر نائب صدرحافظ محمود ،نائب صدر محمد آصف گجر ،جنرل سیکرٹری ملک ریاض احمد ،سیکرٹری نشرواشاعت سید وقار عظیم ،سیکرٹری اطلاعات محمد اشفاق ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر منظور احمد اور لیگل ایڈوائزر ظہیر عباس نے خطاب کیا ،اجلاس میں رائے ونڈ ،مانگا منڈی ،چوہنگ ،مراکہ ،موہلن وال ،سندر اورٹھوکر نیا ز بیگ کی کیمسٹ ایسوسی ایشنز کے سو سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن چودھری نثار نے کہا کہ پنجاب بھر کے کیمسٹ اور مینوفیکچرز 2017ء کا ترمیمی ڈرگ ایکٹ بل قطعی نامنظور کرتے ہیں ،یہ ڈرگ ایکٹ ادویہ کا کاروبار سے وابستہ افراد کا تحفظ کرنے کی بجائے ان کے معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے 4ورزاء کیساتھ میٹنگ کے باوجود ہمارے مطالبات کے مؤثر حل کیلئے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ،حتیٰ کہ مال روڈ احتجاج کے دوران بم دھماکہ میں ہمارے کئی ساتھی شہید ہوگئے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی مینوفیکچرز بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے قواعدوضبوابط کے عین مطابق ادویہ کی تیاری کویقینی بنارہے ہیں مگر پھر بھی ان کا کاروبار بند کیا جارہا ہے ، اور کیمسٹ حضرات پر قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات بناکر ناقابل ضمانت گرفتاریاں کی جارہی ہیں ،اور ان کو قتل سے بڑا مجرم بناکر پیش کیا جارہا ہے ،پرائیوئٹ ڈرگ انسپکٹر حکومتی چھتری تلے ادویہ کے کاروبار سے وابستہ افراد پر ظلم کا کلہاڑا چلا رہے ہیں،اختیارات سے تجاوز برتنے والے پرائیوئٹ ڈرگ انسپکٹرزکی لاعلمی کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان شدید زیر اعتاب ہیں،آئے روز مانیڑنگ ٹیموں کے چھاپوں اوردھونس دھاندلی کے ذریعے ہراساں کرنے کی پالیسی سے ادویہ کے کاروبار سے وابستہ تاجران کیلئے اپنا کاروری نظام چلانا ناممکن ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور ایڈوائزرڈاکٹر فیصل مسعود کی اقرباء پروری اور منظور نظر افراد کو نوازنے کی پالیسیاں میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو حکومت پنجاب سے متنفر کررہی ہیں ،حلقہ این اے 136میں ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کے تحت پرائیوئٹ ڈرگ انسپکٹرزنے معمولی وجوہات کو بنیاد بناکر میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کرنا وطیرہ بنایا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے غریب مریض اور ان کے لواحقین الگ سے پریشانی کا شکار ہیں ،صدر تحصیل رائے ونڈ مہرسجاد علی نے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے ز یادہ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ تاجران ادویہ کو 1976ء کے قوانین کے تحت کاروبار کرنے دیا جائے ،اگر ہمارے مطالبات 25اپریل تک تسلیم نہیں کئے جاتے تو تاجران ادویہ حکومت پنجاب کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے ،تمام شرکاء نے اظہار یکجہتی کیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں