ضلعی انتظامیہ نے رائے ونڈ کولاوارث چھوڑ دیا ،سیوریج بند ہونے سے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے رائے ونڈ کولاوارث چھوڑ دیا ،سیوریج بند ہونے سے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی رائے ونڈ کو لاہور میٹروپولیٹن کا حصہ بننے کے بعد رائے ونڈ کی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اربوں روپے آمدن دینے والا رائے ونڈ زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاسیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کیوجہ سے شہرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو کررہ گیا ہے شہر کی مصروف ترین شاہرائوں سندر روڈ ،ریلوئے روڈ اور مانگا روڈ پر نالہ جات کی بروقت صفائی نہ ہونے اور سیوریج سسٹم ابلنے کیوجہ سے گندا پانی سڑکوں پر تباہی پھیلا رہا ہے سیوریج کا پانی عمارتوں کی بنیادوں میں داخل ہو رہا ہے اس پریشانی کے عالم میں مقامی منتخب عوامی نمائندوں نے چپ سادھ رکھی ہے سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات نہ ہونے سے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے عوامی حلقوں نے رائے ونڈ میں سیوریج سسٹم کی بحالی کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ سی او یونٹ کو فعال کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں