چھ سال قبل ڈکیتی کا اشتہاری ملزم اور قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) رائے ونڈ پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے چھ سال قبل ڈکیتی کا اشتہاری ملزم اور قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ،انوسٹی گیشن سیل انچارج رانا نعیم اللہ کے مطابق ملزم صدیق عرف صدیقو نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ دس سال قبل عبدالحمید نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کو مخبرخاص کی اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ شیخوپورہ کے رہائشی ملزم ساجد ولدمحمد حسین کو ڈکیتی کے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں