مسلم لیگ میں مخلص کارکنوں کی کوئی جگہ نہیں ہے پیرا شوٹر اور خوشامدی لوگوں کو پسند کیا جاتا ہے،رانا جمیل

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء)پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق مسلم لیگی رہنما رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا جانا انکے تکبر انہ مزاج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ،مسلم لیگ میں مخلص کارکنوں کی کوئی جگہ نہیں ہے پیرا شوٹر اور خوشامدی لوگوں کو پسند کیا جاتا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنمائوں نے جس محبت سے نوازا ہے اسکو فراموش نہیں کرسکتا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا جمیل منج نے کہا کہ 2018 ء کے الیکشن میںرائے ونڈ پیپلز پا رٹی کا منی لا ڑکا نہ ثا بت کر کے کلین سو یپ کر یں گے اور شہید ذولفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطا بق بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑ ھائیں گے ،انہوں نے کہا ہے کہ ذولفقار بھٹو کے دو ر میں پاکستان کا دنیا بھر میں نا م روشن ہوا اور پا کستان کی پہچان ترقی یا فتہ ملک کے طورپر ہو ئی، ان کے دور میں ملک میں دا خلی استحکام پیدا ہو ا اور مزدوروں اور کسانوں کو ان کے حق ملے ، ان کے دور میں ملک میں معا شی استحکام رہا اور ملک نے تیز ی سے ترقی کی ،انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی کرپشن رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے ،حکمرانوں کی من مانی پالیسیوں اور لوٹ مار سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا،عدالتوں کو اپنا اعتماد بحال رکھنے کیلئے مقدمات کو جلد نمٹانا چاہئے ،آزادانہ فیصلوں کیلئے ضروری ہے کہ اداروں کے اندر حکومتی مداخلت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں