بھارت کی طرح پاکستان میں بھی کسانوں کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے،ڈاکٹر رحمت علی شیرازی

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) جما عت اسلامی کے رہنما ،امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رحمت علی شیخ نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے زندگی کے ہر شعبہ کو تبا ہ و بربادکرکے رکھ دیا ہے بھارت کی طرح پاکستان میں بھی کسانوں کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ کسان اور زمیندار طبقہ کاشت کاری چھو ڑ کر وارداتیں کرنا شروع کردیں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

70فیصد سے زیادہ لوگ زراعت کے پیشے سے وا بستہ ہیں مجمو عی قومی پیداوار میں اس کا حصہ21فیصد ہے بر آمدات میں 66 فیصد اور کل لیبر فورس44 فیصد شعبہ زراعت سے منسلک ہے کسی بھی دور میں زراعت کے شعبہ کو تر جیح نہیں دی گئی حال ہی میں گنے ، آلو ، اور مکئی کے کا شتکا روں کا برا حا ل ہوا ہے اور اب گندم کا سیزن آگیا ہے اور پھر سے وہی مسئلہ کہ حکومت1300 روپے فی من کے حسا ب سے بہت تھو ڑی سی گندم خریدے گی ۔اور بقا یا آڑھتی اور بیو پا ری ہزار سے گیا رہ سو روپے فی من کے حساب سے کا شتکاروں سے خریدیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں