پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،ٹولنٹن مارکیٹ میںناقص گوشت کی فروخت پر 2 پولڑی سنٹر سیل

زائدالمعیاد خوراک مہیا کرنے، ناقص انتظامات پر 15فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ 28ہزار کے جرمانے، 55کو وارننگ نوٹس جاری ملتان میں ملاوٹی اچار، مضر صحت دودھ،زائدالمعیاد اشیاء، گٹکا فروخت کرنے والی5پوائنٹ سیل ،بیس ہزار کلو اچار،12,00کلوملاوٹی مصالحہ جات،13,00لڑ دودھ،40لٹر خراب تیل موقع پر تلف

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2معروف پولڑی سیل سنڑ کو ناقص گوشت رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ مزید کاروائیوں میںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص انتظامات پر15فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 28ہزار کے جرمانے اور 55 وارننگ نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ندیم پولڑی سیل سنڑ اور الرحمان پولڑی سیل سنڑ کو صفائی کے ناقص انتظامات ، بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے ، ورکرز کے میڈیکل اور لائسنس نہ ہونے، حشرات کی بھرمار،کون سسٹم کی عدم موجودگی،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اورزائدلمعیاد گوشت کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے ،غلط لیبلنگ ،ناقص سٹوریج اور ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے کی وجہ سے 15فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1,28,000کے جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئی55 فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے اور مختلف فوڈ پوائنٹس سے بھاری مقدار میں غیر معیاری دودھ، ناقص آئل، کاربونیٹیڈڈرنکس اینڈ مشروبات، نان فوڈ گریڈ کلر،مصالہ جات، خراب کیچپ،کیمیکل ڈرمز اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کر دی۔

دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے زائدالمعیاد اشیاء، گٹکا فروخت کرنے والی5پوائنٹ سیل کر دیے گئے۔ قادر پور راں میں ملاوٹی اچار تیار کر نے والی فیکٹری سیل کر دی اور بیس ہزار کلو اچارجبکہ12,00کلوملاوٹی مصالحہ جات موقع پر تلف کر دیے۔ مضر صحت دودھ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1300لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 2 فوڈ پوائنٹس سربمہر کرتے ہوئے پندرہ سوخراب انڈے،100 کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ تلف کر دیں۔گوجرانوالہ میں کھیالی شاہ پور کے علاقے میں معروف پولٹری یونٹ سمیت خراب آئل کے استعمال پر6فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔سرگودھا میں گٹکا فروخت کرنے پر ڈرنک کارنر سر بمہر کر کے 900پیکٹ گٹکا برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید 35 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور 48کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں