تحریک انصاف کی عملی سیاست میں مرداورخواتین کا کردار برابر ہے ‘اعجاز احمد چوہدری ،

یاسمین راشد خواتین کو سیاست میں اپنا کر دار ادا کر ناچاہیے ،مزیدآگے آنا چاہیے ، پی ٹی آئی برابری کی قائل ہے اس لیے اپنے منشور میں خواتین کو کام کر نے کا برابر حق دیا گیا ہے جو عہدہ مر در کھ سکتے ہیں ان پر خواتین بھی آسکتی ہیں ‘خواتین ورکز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف این اے 133کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں خواتین ورکز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد، شنیلاورت ایم پی اے ، نوشین حامد معراج ایم پی اے ،سعدیہ سہیل رانا،ثوبیہ کمال خان ، مسرت جمشید چیمہ ،عالیہ حمزہ ملک ، ڈاکٹر انیسہ ، تنزلہ عمران اور سمیرا عابد سمیت حلقے کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اعجازاحمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے خواتین ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی عملی سیاست میں مرداورخواتین کا کردار برابر ہے ، خواتین کا ملکی سیاست میں رول کم ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے خواتین کو سیاست میں اپنا کر دار ادا کر ناچاہیے اور مزیدآگے آنا چاہیے ، پی ٹی آئی برابری کی قائل ہے اس لیے اپنے منشور میں خواتین کو کام کر نے کا برابر حق دیا گیا ہے جو عہدہ مر در کھ سکتے ہیں ان پر خواتین بھی آسکتی ہیں ، پارٹی میں وومن ونگ الگ بنایا گیاہے ، خواتین کو پی ٹی آئی میں الیکشن لڑ نے کا پور ا موقع دیاگیا ہے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر 5فیصد خواتین امیدوارہو ں گی ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ خواتین نے این اے 133 کے ہر محلے ، گھر اور گلی گلی جا کر عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے ، 29اپریل کو پی ٹی آئی مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ کر ے گی جس میں اگلے نئے آنے والے وزیر اعظم عمرا ن خان تاریخی خطا ب کر یں گے ، عمرا ن خان ملک میںتبدیلی اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ، عمرا ن خان نے نواز شریف کو گلی گلی ذلیل کر دیا ہے روتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، خواتین کو اپنے پچوں کے بہتر مستقبل اور اچھی تعلیم کے لیے باہر نکالنا ہو گا عمران خان کا ساتھ دیںاور اپنے ووٹ کا حق ادا کریں ،تحریک انصاف واحد جماعت ہیں جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ،آج پاکستا نی خواتین معاشرے میں بے پناہ مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا، ملک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے برابری کے مواقع میسر نہیں،معاشرے کی تربیت اور ملکی تر قی و خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے ،پی ٹی آئی کمزور اور مظلوم خواتین کے شانہ باشانہ کھڑی ہیںاور اُن کو حقوق دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوںنے مزید کہا کہ معاشرے میں بااختیار خواتین ہی بااختیارقوم کی ضامن ہے آج بھی کسی نہ کسی صورت خواتین استحصال کا شکار ہے ،افسوس کا مقام ہے کہ پیپلز پا رٹی اور (ن) لیگ حکومتوں میں ہو نے کے باوجود غریب اور متوسط خواتین کے مسائل جو ں کے توں ہیں اسلام نے خواتین کو برابر کے حقوق دیے ہیں۔خواتین کنونشن سے شنیلاورت ایم پی اے ، نوشین حامد معراج ایم پی اے ،سعدیہ سہیل راناایم پی اے ،ثوبیہ کمال خان ، مسرت جمشید چیمہ ،عالیہ حمزہ ملک ، ڈاکٹر انیسہ ، تنزلہ عمران اور سمیرا عابد نے بھی خطا ب کیا ۔

اس موقع پر روبینہ جمیل ، صائمہ وحید ، عائشہ خان ، سیدہ اقبال ، ذکیا، رفعت ناز ، سائرہ قادر بخش ،رانی بی بی ، پروین اختر ، رابعہ ، شمیم اختر ، مقدس ، ثناء ، راشدہ ، امجد خان ، فیاض بھٹی ، عبدالکریم کلواڑ ، میاں اخترحسین ، چوہدری ریاض سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں