خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدارشہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 19:11

خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدارشہید
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14 اپریل 2018ء ) :خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدار محمد اسحاق شہید ہو گیا۔میت سوموار کو وطن واپس آ ئے گی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام کا محمد اسحاق پاک فوج میں حوالدار تھا ۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل محمد اسحاق خصوصی مشن پر سعودی عرب گیا اور گزشتہ دو ماہ سے وہاں مقیم تھا۔گزشتہ روز گرنیڈ پھٹنے سے محمد اسحاق شہید ہو گیا تھا۔محمد اسحاق کی شہادت کی اطلاع انکے گھر پہنچا دی گئی ہے۔آرمی ذرائع کے مطابق شہید اہلکار محمد اسحاق کی میت پیر کو وطن پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں