نئے صوبوں کا مطالبہ، حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والوں کو بات چیت کی پیشکش کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 19:02

نئے صوبوں کا مطالبہ، حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14 اپریل 2018ء ) :نئے صوبوں کا مطالبہ، حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والوں کو بات چیت کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے مختلف سیاسی جماعتیں اپنی سایست چمکانے کے لیے مختلف سیاسی مطالبات کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں۔

آج کل سب سے بڑا سیاسی مطالبہ نئے صوبوں کا قیام ہے۔ملک کے طول و عرض سے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں یہاں تک کہ حکمران جماعت کے 6 ممبران اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے تحریک شروع کر رکھی ہے۔بالآخر حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کی بات کرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والوں کو بات چیت کی پیشکش کر دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان، سب جگہ نئے صوبے بنانے کے مطالبات ہیں، لوگ ہزارہ اور جنوبی کے پی کے میں صوبے کی بات کرتے ہیں، صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی، نئے صوبے اتفاق رائے سے بنانے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں، ڈائیلاگ کریں اور ایک فیصلہ کریں، الیکشن سےچند ماہ پہلے پریس کانفرنس کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں