راؤ خورشید علی 16 اپریل کو تجارتی وفد کے ہمراہ یوکے اور اٹلی کیلئے روانہ ہونگے

ہفتہ 14 اپریل 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین و لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی پیر مورخہ 16 اپریل کو یوکے اور اٹلی کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس کے 18 رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید کر رہے ہیں ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے یوکے اور اٹلی جانے والا یہ وفد دونوں ممالک میں نئے کاروباری مواقعے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ یوکے اور اٹلی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریگا اور وہاں کے چیمبرز کے ساتھ بھی میٹنگز کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں