شکایات غلط ثابت ہونے پر حکومت نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کو بحال کر دیا

قیادت کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھوں گا‘ گفتگو

ہفتہ 14 اپریل 2018 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء)پنجاب حکومت نے شکایات غلط اور بے بنیاد ثابت ہونے پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کو دوبارہ عہدے پر بحال کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے سر خرو کیا اورمیرے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور غلط ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

قیادت نے جس طرح چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا عہدہ سونپتے ہوئے توقعات کا اظہار کیا تھا اپنی بحالی کے بعد بھی قیادت کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکنہ کاوشیں جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح رمضان المبارک میں عوام کواشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلہ میں آئندہ ہفتے اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں