تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ہفتہ 14 اپریل 2018 18:26

تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ وائیٹ (بوائز) اور بحریہ گرین (گرلز) کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ بحریہ وائیٹ نے فائنل میچ میں بحریہ بلیو کو شکست دی جبکہ بحریہ گرین (گرلز) نے بحریہ بلیو (گرلز) کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔بحریہ گرین (بوائز ) اور بحریہ اورنج (گرلز) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون لاہور فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔ بحریہ ٹائون کے ڈائریکٹر سپورٹس سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اطہر ایسوسی ایٹس کے جی ایم محمد عثمان ، بحریہ فٹ بال اکیڈمی کے مینیجر سلیم احمدخان ، پاکستان ٹگ آف وار کے فنانس سیکرٹری شاہد رضا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قومی ترانے کے بعد مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کی گیم کے متعلق گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بحریہ ٹائون میں سپورٹس کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون لاہور سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ بوائز کے فائنل میچ میں بحریہ وائیٹ نے بحریہ بلیو کو 3-1 سے شکست دی۔ بحریہ وائیٹ کے لئے ریان احمد، حسین اور عمار نے ایک ایک گول کیا جبکہ بلیو کی جانب سے حید رہمایوں نے ایک گول سکورکیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں