پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ طیب رئوف نے جیت لی

ہفتہ 14 اپریل 2018 18:26

پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ طیب رئوف نے جیت لی
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کا فائنل پنجاب کے طیب رئوف نے جیت لیا۔ انڈر 15 کے فائنل میں طیب رئوف نے کے پی کے محمد حمزہ کو 11/6, 11/9,13/11 سے ہرا کر انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد نے صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم مختار کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر نائب صدر طارق فاروق رانا، خزانچی طارق صدیق ملک،گوجرانوالہ سٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد فیصل خان ، پنجاب سکواش سے محمد عمران، محمد عاصم، محمد ارشد، شعیب مسعود اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انڈر 13 میں پنجاب کے عثمان ندیم نے پنجاب کے ہی انس بخاری کو 13/11, 9/11, 12/14, 11/7, 11/1 سے ہرا کر میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ 41 منٹ تک جاری رہا۔

انڈر 11 کیٹیگری کے فائنل میں خیبر پختواہ کے عبداللہ نواز نے پنجاب کے عبداللہ ندیم کو 11/7, 11/8, 5/11, 11/8 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد طیب رئوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے کوچز کی دعائیں اور محنت ہے۔ انہوں نے پنجاب سکواش کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار اور سیکرٹری شیراز سلیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کرکے مستقبل میں بھی پاکستان کا نام بھی روشن کروں ۔مہمان خصوصی میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ سکواش سے ان کا بہت پرانا تعلق ہے۔ خوشی ہوئی کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن جونیئرز کو سپورٹ کررہی ہے۔ ڈاکٹر ندیم مختار نے میر شعیب احمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں