نوازشریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کوبھاری مینڈیٹ لینا ہوگا

ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کے بل بوتے پرکوئی بھی پارٹی آئین سازی میں فرق ڈال سکتی ہے۔ تجزیہ کار حبیب اکرم کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 17:56

نوازشریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کوبھاری مینڈیٹ لینا ہوگا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء) : سینئرتجزیہ کار حبیب اکرم نے واضح کیا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے ن لیگ بھاری مینڈیٹ لینا ہوگا،ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کے بل بوتے پرکوئی بھی پارٹی آئین سازی میں فرق ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کو عدالتی فیصلوں کااثرزائل کرنے کیلئے بھاری مارجن سے الیکشن جیتنا پڑے گا۔

اتنی اکثریت حاصل کرنی ہوگی کہ ن لیگ آئینی ترمیم بھی کرسکے۔

(جاری ہے)

اس آئینی ترمیم کے نتیجہ میں ہی ن لیگ نوازشریف کو کچھ سہولیات فراہم کرسکتی ہیں جس سے نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار ہوسکے۔جبکہ سادہ قانونی نظام سے گزرتے ہوئے محسوس نہیں ہورہا۔ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کے بل بوتے پرکوئی بھی پارٹی فرق ڈال سکتی ہے۔حبیب اکرم نے سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کے فیصلے پرکہا کہ اس فیصلے میں نوازشریف توفریق ہی نہیں تھے۔اس کیس میں کچھ دوسرے متاثرین شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کوپڑھے بغیرفیصلوں پرجب تبصرہ کیا جائے توایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں