اخبار کیلئے اچھی تصویر لینا ہنر ہے جو کیمروں سے نہیں تجربہ کی مرہون منت ہے،کیپٹن عطاء محمد خان

ہفتہ 14 اپریل 2018 17:40

لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)اخبار کے لئے اچھی تصویر لینا ہنر ہے جو کیمروں سے نہیں بلکہ فوٹو گرافر کے تجربہ کی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطاء محمد خان نے ہاؤس آف کامن کینیڈا کی جانب سے الحمراء میں منعقد ہ لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران میں شیلڈ اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھی تصویر اخبار کے معیار کا پتہ دیتی ہے، اپنے فرائض کی انجام دہی میں عمدہ تصویر کے حصول کے لئے بسا اوقات فوٹو گرافر اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا، اپنے شعبے کا تقاضا پورا کرنا فرض سمجھتا ہے، ہمارے ہاں فوٹو گرافی کا معیار کافی بہتر ہے، کیپٹن عطاء محمد خان نے فوٹو گرافر اقبال چوہدری، اکمل بھٹی، بابر وسیم، صداقت مغل، پرویز الطاف، عمران شیخ، محسن رضا، وسیم نیاز، رفیق ناصر، عمر شریف اورسہیل نیاز کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دیئے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں